نیویارک(نیٹ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے انکشاف کیا ہے کہ مہینے میں ایک بار منہ دھو تی ہوں ، جس مہینے وہ دو بار منہ دھو لیتی ہیں وہ ان کا سب سے بہترین مہینہ ہوتا ہے ۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا کے بنائے گئے خوبصورتی کے معیار کو برقرار رکھنا چھوڑ دیا اور اسی وجہ سے وہ مہینے میں کبھی کبھار ہی اپنا منہ دھوتی ہیں۔کیمرون ڈیاز نے پوڈکاسٹ میں اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ ہالی و وڈ میں خوبصورتی کے معیار منفرد ہیں اور خواتین پر پرکشش دکھائی دینے کا دباؤ رہتا ہے ۔