کوالالمپور(صباح نیوز) ملائیشیا میں سپیکر اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس بلانے کی مہاتیر محمد کی درخواست کو مستردکردیا۔سپیکر نے کہا ہے کہ خصوصی اجلاس بلانے کے لیے بادشاہ کے احکامات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ملائیشیا کے قائم مقام وزیراعظم مہاتیر محمد نے نئے وزیراعظم کے انتخابات کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کی درخواست کی تھی۔