اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آبزرویشنز تازہ ہوا کاجھونکا ہے ۔ ہفتہ کو احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عدلیہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کی بنیاد ہوتی ہے ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے مقدمات کی تاخیر کا ڈیم بنانے اور سول بالادستی یقینی بنانے کے عزم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔