لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی اور اصلاح کی نیت سے اظہار کرتا ہوں ،آج کے دور کے فنکار کے پاس بے پناہ مواقع ہیں جبکہ ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا ۔ ایک انٹرویو میں فردوس جمال نے کہا کہ فن کی دنیا میں دہائیاں گزارچکا ہوں لیکن آج بھی یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے مزید سیکھنے کی ضرورت ہے ۔میں اپنی دانست کے مطابق رہنمائی او راصلاح کی نیت سے اظہار کرتا ہوں لیکن اگر اسے کسی اور رنگ میں پیش کیا جائے تو میں کیا کہہ سکتاہوں ۔