اسلام آباد(خبر نگار)عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کیلئے دائر آئینی پٹیشن سپریم کورٹ نے اعتراضات کیساتھ مسترد کردی ۔رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے پاکستان بار کونسل کے رکن راحیل کامران کی طرف سے دائر آئینی پٹیشن اس اعتراض کے ساتھ مسترد کردی کہ درخواست گزار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا کوئی مناسب جواز نہیں دے سکا ۔واضح رہے کہ راحیل کامران نے گزشتہ ہفتے آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں عدالتی کارروائی خصوصا ازخود نوٹس مقدمات کی پروسیڈنگ براہ راست نشر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ آئین کاآرٹیکل 19اے معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے ،عدالتی کارروائی نشر ہونے پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔