لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف ماڈل و اداکار مہریار اور گلوکارمظہر راہی نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو لانچنگ کے موقع پر لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے نئے ویڈیو گانے کو نوجوان کی نمائندگی کے لیے تیار کیا ہے جس کو ریلیز کرتے ہی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ گلوکار مظہر راہی نے 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سوشل میڈیا کے ساتھ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ میوزک چینل بھی ہونے چاہئیں جس میں نئے گلوکاروں کے ساتھ سینئر کو بھی اپنے گانے ریلیز کرنے کا موقع ملے ۔ انہوں نے کہا میرے اس نئے گانے کو ٹک ٹاک پر لاکھوں لوگ پسند کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گانا مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔