لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اب قلعہ سینڈیمن بلوچستان کی بحالی اور مرمت کا کام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ژوب بلوچستان کے ساتھ مل کر کرے گی۔ اس سلسلہ میں یاداشتی معاہدہ کیا گیا۔ جس پر ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نجم الثاقب اور ڈی جی ژوب طحہ سلیم نے دستخط کئے ۔قلعہ کی مرمت اور بحالی کے بعد اس تاریخی قلعہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔