گگومنڈی(نامہ نگار) بااثربزنس مین کامسلح افراد سمیت محنت کش کے گھردھاوا۔نواحی گاؤں 249۔ای بی کے رہائشی محنت کش اصغرعلی ولدحمیدنے صحافیوں کوبتایاکہ بوریوالاکے رہائشی بزنس مین رضااللہ خان کے ساتھ میرالین دین کاتنازع چلاآرہاہے اسی رنجش پررضااللہ خان اپنے مسلح ساتھیوں مرتضے ٰ خان،حمیدخان اوردونامعلوم افرادسمیت زبردستی میرے گھرمیں داخل ہوگیااورآتے ہیں مجھے اور میرے بیوی بچوں پروحشیانہ تشددکرنے لگے ۔رضااللہ خان کے تشددسے میری بیوی کے زیب تن کپڑے پھٹ گئے غنڈے میری بیوی کواسی حالت میں باہرگلی میں لے آئے اوربالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے ۔