دُبئی(ویب ڈیسک) ایک غیر مُلکی شخص کو اپنی جھگڑالو بیوی کے بارے میں اُس کی والدہ کو ثبوت دینا اتنا مہنگا پڑا کہ نہ صرف سزا اورجرمانہ ہو گیا بلکہ ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم بھی سُنا دیا گیا۔دُبئی میں مقیم ایک غیر مُلکی کی اپنی اماراتی بیوی سے روز لڑائی رہتی تھی ۔چند روز پہلے دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو خاوند نے اپنی طرف سے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کی جانب سے لڑائی جھگڑے کی چُپکے سے ویڈیو بنا کر خاتون کی والدہ یعنی اپنی ساس کو واٹس ایپ پر شیئر کر دی۔جس پر خاتون نے اپنے غیرمُلکی شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرا دیا جس میں خاتون نے کہا کہ والدہ کو ویڈیو بھجوانا غیر اخلاقی حرکت ہے ۔ شوہر کے مطابق میری بیوی میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی تھی تاہم عدالت نے جواز کو مسترد کرتے ہوئے غیر مُلکی شوہر کو چھ ماہ قید ، دس ہزار درہم جرمانہ، واٹس ایپ اکاؤنٹ کی بندش، موبائل کی ضبطی اور قید کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔ کی سزا ختم ہونے کے بعد امارات سے ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم سُنا دیا۔