لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی پندرہ سالوں سے آئی سی سی کا نام نہاد ٹرانسکرپٹ بارے خط چھپا ئے ہوئے تھا اور مختلف بہانوں سے مجھے کلیئرنس دینے میں تاخیر کر رہا تھا مگر اب ایجوڈیکیٹر نے اپنے فیصلہ میں اس ٹرانسکرپٹ کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے میرے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے ۔ گزشتہ روز اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ میری خدمات نہیں چاہتا مگر کئی دیگر لوگ میری خدمات لینا چاہتے ہیں۔ انہیں مختلف جگہوں سے کوچز اسائنمنٹس کی آفرز ہیں، اب فیصلہ کے بعد میں آفر لیٹر کے ساتھ پی سی بی سے این او سی مانگوں گا اور اگر انکار کیا گیا تو عدالتی چارہ جوئی کروں گا۔