کراچی (نیٹ نیوز) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے خبردار کیا ہے اگر کورونا وائرس کے باعث حالات خراب ہوئے تو 15 ستمبر سے بھی سکول نہیں کھلیں گے ، سکول کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، نجی سکول ایسوسی ایشن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا مختلف ممالک سے جو رپورٹس آرہی ہیں وہ زیادہ اچھی نہیں، کچھ ممالک میں کورونا دوبارہ سے پھیلا، ہم ایسی صورتحال نہیں چاہتے ، اگر حالات خراب ہوئے تو ہوسکتا ہے 15ستمبر کو بھی سکول نہ کھولیں۔