لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پنجاب وہ وینام ایسوسی ایشن کے نائب صدر ندیم چمن نے کہا ہے کہ مارشل آرٹ کی صنف وہ وینام سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کے حصول کیلئے ایک بہترین کھیل ہے ، مارشل آرٹس کے ذریعے ہم خود کی حفاظت کرسکتے ہیں، اس کھیل کے ذریعے ہمیں شناخت بھی ملتی ہے اور تحفظ بھی ملتا ہے ، مارشل آرٹس لڑکیوں کیلئے بہترین اور محفوظ کھیل ہے کیونکہ اس سے لڑکیاں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوط ہوتی ہے اور اس کھیل سے لڑکیوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس کے بل بوتے پر وہ کسی بھی ہنگامی حالات میں خود اپنی حفاظت کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔ ندیم چمن نے بتایا کہ وہ وینام مارشل آرٹس کی صنف ہے جو ویت نام کا مقبول ترین کھیل ہے ، پاکستان میں وہ وینام کا کھیل متعارف ہوئے ابھی تین برس ہوئے ہیں پاکستان وہ وینام فیڈریشن کے صدر ندیم قیصر اور سیکریٹری جنرل شفیق الرحمن کھٹانہ ملک بھر میں وہ وینام کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ ندیم چمن نے بتایا کہ گزشتہ برس دسمبر میں کمبوڈیا میں کھیلی گئی سکستھ وہ وینام ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور بہترین کھیل پیش کرکے خوب داد حاصل کی تھی، ندیم چمن نے برانز میڈل جیتا تھا۔ پاکستان میں وہ وینام کے کھیل کا کافی ٹیلنٹ ہے مستقبل میں انٹرنیشنل لیول پر منعقد ہونے والے وہ وینام کے مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے اور عمدہ کارکردگی ۔