لاہور ( کامرس ڈیسک) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے میڈیا کے اعلیٰ عہدیداروں کیلئے نئی سوِک آر ایس ٹربو 2019ء کی ڈرائیو کا اہتمام کیا۔ جس کا مقصد ہنڈا سوِک آر ایس کے جدید 1.5L ٹربو انجن کی پرفارمنس سے آگاہ اور اس کی زبردست ڈرائیونگ سے محضوظ کروانا تھا۔ میڈیا ممبران نے سوِک آر ایس ٹربو کو ڈرائیو کرتے ہوئے بذریعہ موٹر وے بھوربن مری اور اگلے روزبھوربن مری سے لاہور تک کار کی منفرد اور زبردست پرفارمنس کا پوری طرح مشاہدہ کیا۔ سب نے 10th جنریشن ہنڈا سوِک آر ایس ٹربوکی کارکردگی کی بے حد تعریف کی۔ سفر کے دوران انہوں نے کار کے دیگرفنکشنل اور مکینیکل فیچرز جیسے کونٹینیوئسلی ویری ایبل ٹرانسمشن (CVT) ، الیکٹرک پارکنگ بریک (EPB) ، وہیکل سٹیبیلٹی اسسٹ (VSA) اور ہِل سٹارٹ اسسٹ(HSA) کا بھی جائزہ لیا۔