نیویارک(ویب ڈیسک ) اب تک ہم نے ہوا سے پانی بنانے کے محض تجربات ہی پڑھے تھے لیکن ایک نئی مشین ہوا سے روزانہ 10 لٹر پانی تیار کرسکتی ہے ۔ اس کا صحت بخش پانی کسی بھی منرل واٹر سے بہت بہتر ہے ۔ اس مشین کو نیویارک کی کاراپیور کمپنی نے تیار کیا ہے ۔کارا پیور نامی یہ مشین ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پانی کی صحت بخش سطح پر برقرار رکھتی ہے ۔ یہ پانی ہر لحاظ سے پینے کے قابل، آلائشوں سے پاک اور فرحت بخش ہے ۔ مشین کی قیمت 1200 ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔