ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے گریفین استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا ایئر فلٹر ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں موجود جراثیم کو نہ صرف جکڑتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ انہیں ہلاک بھی کردیتا ہے ۔ یہی نہیں، بلکہ یہ فلٹر ہوا میں اُڑتے پھرنے والے کئی مضرِ صحت مادّوں کو بھی بے ضرر بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔رائس یونیورسٹی، ٹیکساس میں ایجاد کیے گئے اس فلٹر کی تیاری میں جدید ترین ’’لیزر انڈیوسڈ گریفین‘‘ (ایل آئی جی) ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایسی خردبینی چھلنیاں (فلٹرز) بنائی گئی ہیں۔