واربرٹن (نامہ نگار) عوام کو مہنگے داموں اشیاء کی فروخت، ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا کر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو باری جرمانوں کے ساتھ ساتھ متعدد کو تھانوں میں بند کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصوراحمد کی خصوصی ہدایت پر واربرٹن میں سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تحصیلدار حفیظ احمد کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ واربرٹن میں ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر متعدد کو تھانوں میں بند کروا دیا گیا۔ جن میں محمد شفیق، شوکت کریانہ سٹور و دیگر شامل ہے اور 30 ہزار روپے سے زائد جرمانے بھی کیے گئے ۔ جن میں صابر کریانہ سٹور 10 ہزار روپے غلام نبی کریانہ سٹور 10 ہزار روپے و دیگر شامل ہیں۔