اسلام آباد،ملتان،لاہور(خصوصی نیوز رپورٹر، وقائع نگارخصوصی، خبرنگار،نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے واجدعلی خان سواتی کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا نیا ایم ڈی تعینات کردیا۔گزشتہ روز وزارت صنعت و پیداوار نے واجدعلی خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔قبل ازیں گریڈ20کے افسر واجدعلی خان یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن میں بطور سینئرجی ایم پی اینڈپی آرفرائض سرانجام دے رہے تھے ۔دریں اثناوزارت مذہبی امور نے ملک کے 5 بڑے زونز کے حج ڈائریکٹرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر کوڈائریکٹر حج لاہور ، ڈائریکٹر حج لاہور ملک سعید کوکوئٹہ ، ڈائریکٹر حج کوئٹہ حسیب صدیقی کواسلام آباد ، ڈائریکٹر حج اسلام آباد قاضی سمیع الرحمٰن کو کراچی اور ڈائریکٹر حج کراچی سید امتیاز شاہ کو ڈائریکٹر حج ملتان تعینات کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں وزارت ریلوے نے ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے ٹریفک عبدالحمید رازی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کا اضافی چارج دیدیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے آفتاب اکبر وزیرا عظم کیساتھ چین کے دورے پر ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت نے گریڈ20 کے افسر طارق وقار بخش کو جوائنٹ سیکرٹری پانی وبجلی تعینات کردیا ۔ وہ اس سے قبل اسٹیبلشمنٹڈویژن میں تقرر کے منتظر تھے ۔دریں اثنا ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20سے 21کے افسروں کے تقرر وتبادلے کردئیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو سعدیہ صدف گیلانی کا کارپوریٹ آر ٹی او سے تبادلہ کر کے ان کو چیف کمشنر آر ٹی او ٹو ،چیف کمشنرآرٹی او ٹو عاصم مجید خان کو چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور جبکہ چیف کمشنر آر ٹی اواسلام آباد رضا منور کوڈائریکٹر جنرل لاء لاہور تعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت13ملازمین کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار علی چیمہ کو تبدیل کر کے ڈی ڈی ٹی لاہور جبکہ فرحت جبین کو شکایت سیل سے تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹس آفس تعینات کر دیا گیا۔ محمد محسن کی خدمات اے ڈی ٹی کے حوالے کر دی گئیں۔ کانسٹیبل محمد حسین کو سرکل آفس لاہور ریجن جبکہ کانسٹیبل شہباز احمد کو شکایت سیل سے سی او آفس لگا دیا گیا۔ علی حسن کوسی او آفس،جاوید اقبال ورک کو قصور سے ننکانہ صاحب، سجاد طور کا ننکانہ صاحب سے قصور اینٹی کرپشن آفس لگا دیا ، اسی طرح دیگر ملازمین کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔