لاہور(نامہ نگار خصوصی،اپنے نیوز رپورٹرسے )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر آئینی درخواست میں وزرات قانون وانصاف،چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بناکرموقف اختیار کیا گیاکہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سے گرفتار کر رکھاہے ،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، راولپنڈی میں واقع کثیرالمنزلہ پلازے سے تعلق ہے نہ دوران ملازمت کوئی ناجائز فائدے حاصل کیے ،شدید بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج جیل میں ممکن نہیں،نیب کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، بلاوجہ جیل میں رکھا گیا ہے ،ضمانت کے بعد مسلسل کیس میں حاضر ہوتا رہوں گا،ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔