پشاور(نیٹ نیوز)پاکستان کی 7 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹی پر طوفان سے کوہ پیمائی کرنے والے تین غیر ملکی کوہ پیماؤں میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری قرار حیدری نے کہا کہ وادی ہنزہ کی اُلتر سَر چوٹی کی 5 ہزار 900 میٹر کی بلندی پر جمعہ کی رات کو آنے والا مضبوط طوفان کوہ پیماؤں کے خیمے سے ٹکرایا، جس سے آسٹریا کے کوہ پیما کرسچن ہُبر ہلاک ہوئے دیگر دو کوہ پیما بریٹنز بروس نورمینڈ اور ٹِموتھی مِلر تودہ گرنے سے زخمی ہوئے ، تاہم وہ محفوظ ہیں اور انہیں ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھیج دیئے گئے ہیں۔