لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں 4 مسلح ڈاکو علیم نامی شخص کے گھر لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے علیم کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ برکی کے علاقہ میں ڈاکوووں نے بابر کے گھر سے 5لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شادمان میں ڈاکوووں نے ظفر کے گھر سے 2لاکھ75ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،کاہنہ میں ڈاکوووں نے جاوید کے گھر سے 1لاکھ 40 ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان شاہدرہ کے علا قہ میں ڈاکوووں نے زبیر کے گھر سے 1 لاکھ 90ہز ار کی نقد ی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شالیمار میں ڈاکوووں نے نواز کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔لیاقت آباد میں ڈاکوووں نے علی سے 85ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔لوئیر مال کے علاقہ میں ڈاکوووں نے فاروق کی فیملی سے 50ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،رنگ محل کے علاقہ میں ڈاکوووں نے وحید کی فیملی سے 35ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا اور گلبرگ سے گاڑیاں اور لاری اڈا،کوٹ لکھپت اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔