لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے ۔ ذرا ئع کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر مقصود اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 9لاکھ 10ہزار روپے کی نقدی ۔زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈیفنس سی کے علاقے میں مسلح ڈاکو خاور کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 6لاکھ روپے کی نقدی ۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے مسلم ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو محبوب اور فیملی سے 3لاکھ 25ہزار کی نقدی و زیوارات ۔ شادباغ کے علاقے سے علی اور فیملی سے 1لاکھ 30کی نقدی و زیورات ۔ چوہنگ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر منیر سے 58 ہزار ۔شیراکوٹ سے اشرف ، لاری اڈا سے گن پوائنٹ پر وقاص سے 35ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور مانگا منڈی اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک ،گرین ٹاون اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔