لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی بڑے پلیٹ فارم پر کھیل رہا ہے اور کرکٹ کو بہت انجوائے کررہا ہے ۔اظہر محمود نے کہا کہ شاہنواز دھانی بھی مجھے شعیب اختر جیسے لگتے ہیں کیونکہ ان کا انرجی لیول ہی الگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی میں سیکھنے کا شوق ہے ۔اظہر محمود نے کہا کہ کراچی سے ابوظہبی تک ٹیم کی پرفارمنس تعریف کے لائق ہے ، ہماری ٹیم اتنی مضبوط نہیں تھی، ہمارے جس پلیئر کو چانس ملا اس نے پرفارم کیا۔