بیجنگ ( ویب ڈیسک) کیا آپ اکثر اپنے دوستوں سے واٹس ایپ آڈیو یا ویڈیو کال کے ذریعے بات کرنے کے عادی ہیں؟اگر ہاں تو اب آپ کو اس کام کیلئے واٹس ایپ اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں بس گوگل اسسٹنٹ سے مدد لیں۔اس وقت گوگل اسسٹنٹ مختلف سروسز جیسے فیس بک میسنجر، ٹیلیگرام، واٹس ایپ اور ایس ایم ایس ایپ میں تحریری پیغام بھیجنے میں مدد دیتا ہے مگر جہاں تک ویڈیو یا آڈیو کال کی بات ہے تو ایسا ممکن نہیں مگر اب کم از کم واٹس ایپ پر آپ اپنے اسمارٹ فون پر گوگل اسسٹنٹ کو آڈیو یا ویڈیو کال کا کہہ سکتے ہیں۔بس یہ کہنے کی ضرورت ہے ' گوگل واٹس ایپ ویڈیو ڈان (دوست کا نام) ہے گوگل واٹس ایپ کال ڈان'۔اس سے قبل گوگل اسسٹنٹ پر آڈیو کال صرف نیٹ ورک ڈائلر پر ہی ممکن تھی جبکہ ویڈیو کال بھی گوگل کے اپنی ہینگ آؤ یا ڈو سروس میں کی جاسکتی تھی مگر واٹس ایپ کے اضافے سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے لیے واٹس ایپ پر کسی سے بھی رابطہ کرنا بہت آسان بنادیا ہے ۔گوگل نے واٹس ایپ کے لیے اس اضافے کا اعلان آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران کیا اور فی الحال یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔