لاہور(اپنے رپورٹر سے )وائس چیئر مین واسا شیخ امتیازمحمود نے دوران بارش قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور واسا کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سب انجینئر واسا جہانگیر شاہ نے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو بتایا کہ سٹیڈیم کی اطراف میں واسا کی مشینری اور عملہ کام میں مگن ہے اور بارش کا پانی ساتھ ساتھ نکالا جارہا ہے ۔ شیخ امتیاز محمود نے اس موقع پر واسا کی طرف سے کیے گئے اقدامات کر سراہتے ہوئے ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن سہیل قادر چیمہ، ایکسئین ارمغان خان ، ایس ڈی او کاشف رسول اور سب انجنئیر جہانگیر شاہ کوشاباش دی۔