لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا نے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھینی گائو ں میں لگانے کی سفارش کر دی ہے ۔ محکمہ انہار کی جانب سے بی آر بی نہر سے پانی لینے کا این او سی ملنے کے بعد پلانٹ کو بھینی گائوں میں تعمیر کر نے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ بی آر بی سے حاصل کر دہ سو کیوسک پانی کو ٹریٹمنٹ پلانٹ میں صاف کر کے شہریوں کو سپلائی کیا جائے گا۔سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے ایشین انفرسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے تقریباٍٍ پچیس کروڑ ڈالر قرضہ لینے کے لئے معاملہ زیر التوا ہیں۔