لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا لاہور کی مہم ون لائن ون سٹریٹ بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ جن علاقوں میں ایک سے زائد صاف پانی کی لائنیں موجود ہیں انکو ایک لائن میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ مہم کے ذریعے پرانے اور بوسیدہ پائپوں کی تبدیلی بھی کی جا رہی ہے جو پینے کے پانی کو آلودہ کرنے کا سبب بنتے ہے ۔اب تک 8 ہزار 7 سو 68 گھروں کی لائینیں کو ون لائن ون سٹریٹ پر منتقل کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 2 سو رننگ فٹ لائنوں کو تبدیل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 78 گلیوں کے پائپ تبدیل کئے گئے ۔عزیز بھٹی ،واہگہ ٹاؤن کی 51 گلیوں کو ون لائن ون سٹریٹ کے تحت تبدیل کیا گیا۔گنج بخش ٹاؤن میں 44 گلیوں کے پائپ تبدیل کیے گئے ۔اقبال ٹاؤن 31، شالامار ٹاؤن 23، راوی ٹاؤن 19، گلبرگ ٹاؤن 17 اور سب سے کم جوبلی ٹاؤن میں 10 گلیوں کے پائپ تبدیل کئے چکے ہیں۔ عملے کو مارچ 2021 تک واسا لاہور کے زیر انتظام تمام علاقوں کو ون لائن ون سٹریٹ پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔