لاہور(اپنے رپورٹر سے )واسا لاہور میں آن لائن میٹنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے ۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام افسران خود کو آن لائن میٹینگ ایپلی کیشن پر رجسٹر کریں۔ کورونا وائرس کی وبا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے دفتری معملات سر انجام دیتے رہیں گے ۔ اس مد میں ایم ڈی واسا کی سربراہی میں مون سون کی تیاری کے سلسلے میں آن لائن میٹینگ بھی منعقد ہوئی۔ جس میں افسران کو آن لائن میٹینگ کے بارے میں واقفیت دے دی گئی۔