لاہور(اپنے رپورٹر سے ) واسا میں بھرتی ہو نے والے ایس ڈی اوز کے تین ہفتوں کے تربیتی پروگرام کے اختتام پر تقریب کا انعقاد ہوا۔ ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی واسا نے نئے بھرتی ہونے والے 18 ایس ڈی اوز کو تربیتی کورس مکمل کر نے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسناد اور موبائل فون دئیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نوید مظہر، ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق ٹوانہ و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔