لاہور(اپنے رپورٹر سے ) واسا ہیڈ آفس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسلم خان نیازی کی زیر صدارت زیر زمین پانی نکالنے پر عائد کر دہ چارجز کے معاملے پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں واسا کے افسروں اور قانونی رائے کیلئے پینل پر موجود وکلاء کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بوٹلنگ واٹر انڈسٹری پر زیر زمین پانی نکالنے کے چارجز عائد کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔