واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاست ورجینیا میں نیشنل رائفل آرگنائزیشن (این آر اے ) کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر مارچ فار لائیوز نامی تنظیم نے گن وائلنس (ہتھیاروں سے تشدد) کیخلاف بہتر قوانین کے نفاذ کے لئے مظاہرہ کیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، اس مارچ میں مئی میں ہونے والی سانٹا فے شوٹنگ میں مرنے والی پاکستانی طالب علم سبیکا شیخ کی کزن شہیرہ جلیل الباسط نے بھی شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا، شہیرہ نے ، جو خود ایک فل برائٹ سکالر ہیں اور واشنگٹن کی جارج واشنگٹن یونی ورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کر رہی ہیں، اپنے خطاب میں سبیکا کے خاندان اور خود پر بیتنے والے انسانی المیے کے تجربے کو تفصیل سے بیان کیا اور این آر اے کے ر ہنماؤں کو مخاطب کر کے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ اس دکھ کو سمجھ سکیں اور یہ کہ آپ سمیت کسی کے خاندان کو ایسے المیے سے نہ گزرنا پڑے ، مظاہرے میں فلوریڈا، وسکانسن اور دیگر ریاستوں کے طلبا سمیت ان بچوں کے والدین بھی شامل تھے جو ان سکولوں میں ہونے والی شوٹنگ سے متاثر ہوئے ۔