اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ۔اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائیگا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کمیشن بنانے کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔اجلاس میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی ۔