ممبئی (شوبزڈیسک) سری دیوی پر بنی فلم ’’سری دیوی بنگلو‘‘ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جھانوی کپور کو الفاظ نہ مل سکے ۔ شوبز صحافی وائرل بھیانی نے اسی واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں جھانوی کپور کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے ۔تاہم جھانوی کپور کی خوشی اس وقت پریشانی میں بدل جاتی ہے ، جب صحافی ان سے فلم سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔ جھانوی کی پریشانی کے بعد ان کی میڈیا مینیجر درمیان میں آتی ہیں اور اداکارہ کو کوئی جواب دینے کے بجائے وہاں سے چلے جانے کو کہتی ہیں۔