مکرمی !معاشرتی زندگی کی اکائی خاندان ہے اور خاندان کا قیام واستحکام والدین کے احترام کے بغیر ممکن نہیں، دین اسلام کی تعلیمات کا جائزہ لیا جائے تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہﷺ کے بعد سب سے افضل واعلیٰ مقام والدین کا ہے۔ ایک مسلمان کے لئے والدین کی خدمت بلند درجہ مقبول عبادتوں سے بھی افضل واعلیٰ ہے۔ والدین صالح ہوں یا گنہگار نیک ہوں یا بداعمال حتی کہ مومن ہوں یا مشرک ہر حال میں اولاد پر والدین کی (شرک کے سواہر عمل کی) اطاعت اور خدمت فرض ہے۔ قرآن مجید ور احادیث مقدسہ میں والدین کے حقوق کا تذکرہ موجود ہے قرآنِ مجید میں اسے یوں بیان کیا گیا ہے''اور تیرے ربّ نے حکم دیا کہ تم صرف اس کی ہی عبادت کرو اور اپنے ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو۔ اگر تیرے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو کبھی اْف نہ کہو۔۔۔سورۃ اسرائ۔(نور فاطمہ،لاہور)