لاہور(کامرس رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنانے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے نشانہ بنائیں گے ، ووٹ کی قوت سے عوام عمران نیازی کو مسترد کردیں گے ، جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو کچھ پرویز مشرف کے دور میں ہوا وہی کچھ عمران نیازی کے دور میں ہورہا ہے ، عمران نیازی پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،آصف علی زرداری گھبرانے والے نہیں ہیں، آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ہر مشکل کا مقابلہ دلیری سے کیا ۔