واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جانسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا۔معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ ڈیوائن جانسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔'دی راک' کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈولر کما چکے ہیں۔چوتھے نمبر پر اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔