سرینگر ،مظفرآباد( 92 نیوزرپورٹ،ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی برسی پر آج مکمل ہڑتال ہے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہو گیا۔پلوامہ کے علاقہ گوسو میں نام نہاد آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید جبکہ 6کو گرفتار کیا گیا ،جھڑپوں میں ایک بھارتی اہلکار بھی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ،مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل بڑھنے لگے ہیں مقبوضہ وادی میں ایک ہی روز میں 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی،ضلع کلگام میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سندیپ کمار کو سپاہی ہیمت شرما نے گولی مارکر مارڈالا بعدازاں خودکشی کرلی ،کشمیریو ں پر مالی بوجھ ڈالنے کیلئے مزید ٹول پلازے قائم کر دیئے گئے ہیں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر پاکستان اور اقوام متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ،معطل ڈی ایس پی کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی گئی ،بھارتی جنرل نے ڈرامہ رچاتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسند تو کیا کسی کو بھی مارنا نہیں چاہتے ،کورونا سے مزید 3 جاں بحق ہوگئے جبکہ جنوبی کشمیر میں آتشزدگی سے 6مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔92نیوز رپورٹ کے مطابق حریت رہنماؤں نے شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پرآج وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا، حریت رہنماؤں کی اپیل پر 8جولائی کو بطور یوم شہادت اور یوم استقلال منایا جائے گا، نوجوانوں کی تنظیم وارثان شہدا نے برہان وانی کے آبائی علاقے ترال کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کردیا،وانی کی چوتھی برسی ریاست جموں وکشمیر کے دونوں طرف منائی جائے گی، مظفر آباد میں نوجوانوں کا ایک بہت بڑا دستہ شہدائے کشمیر کو سلامی پیش کرئے گا ، آزاد کشمیر بھر میں بے شمار تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔سید علی شاہ گیلانی نے مجاہد کمانڈر برھان مظفر وانی کے یوم شہادت8 جولائی اور 13 جولائی یوم شہدا کے موقع پر ہڑتال اور مزار شہدا سرینگر پر دعائیہ تقریب کی اپیل کی ہے ۔کے پی آئی کے مطابق پلوامہ کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا ،بارہمولہ کے علاقے کو کرالہ ہار سے طاہر احمد کو گرفتار کر لیا گے ہے ،بارہمولا میں پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بھارت نے کشمیری عوام کامزید استحصال کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مقامی شاخ کے ساتھ مل کر علاقے میں ٹیکس وصولی کے نام پر مزید ٹول پلازے لگانا شروع کردیے ہیں۔