لندن (سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے دو گول کرنے والے ایڈنسن کاوانی کی خوشی اس وقت غمی میں بدل گئی جس وقت فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے ) نے ان کیخلاف تحقیقات کا اعلان کیا۔ کاوانی پر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے نسل پرستی کا الزام ہے ، بعد میں انہوں نے یہ پوسٹ واپس لے لی تھی۔ 33 سالہ یوراگوین اسٹرائیکر نے انسٹاگرام پر پوسٹ بھیجی جس میں ہسپانوی لفظ "نیگریٹو" (سیاہ) بھی شامل ہے ۔ فٹبالر نے کہا کہ یہ لفظ واضح طور پر پیار کیلئے استعمال کیا گیا تھا اور اس کا جنوبی امریکہ میں مختلف مفہوم ہے ۔