اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو سے کشمیریوں کی حالت تشویشناک ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا بھر کو آگاہ کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار فواد چودھری نے ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے سیاسی مہم و امن کی طرف قدم بڑھانا نہایت ضروری ہے کیونکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں دواؤں اور خوراک کی سخت قلت ہے جس کے باعث کشمیریوں کی حالت تشویشناک ہے ، بھارت نے حریت قیادت کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے ، بھارتی وزیر اعظم مودی اور اس کی انتہا پسند فوج بھارت میں تنہا کھڑی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے مظفر آباد جلسے کو بہت اہمیت ملی ہے ، اس وقت یورپ ، برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے ۔