وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹھیکیدارایک سال قبل سڑک پرپتھرڈال کرغائب ہوگیا۔ شہری نے کارروائی کیلئے ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ کو درخواست دے دی۔ ایک سال قبل حیدرکالونی دانیوال ٹاؤن کی سڑک کی تعمیرکیلئے کام شروع ہوا اور ٹھیکیدارسڑک پر پتھر اور خاکہ ڈال کر غائب ہوگیا۔ سڑک پرڈالاگیاخاکہ سارادن ہواکے ذریعے اڑ کرگھروں کے اندر چلا جاتا ہے ، اہل علاقہ میں سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کاباعث بھی بن رہاہے جس پر وکیل سہیل احمد بھٹی نے ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ملتان کودرخواست دیدی جس پرڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ملتان نے اوورسیئرطارق حبیب اور انجینئر رانا عدیل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرکے ایک ہفتہ کے اندررپورٹ طلب کرلی۔