وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 29لاکھ آبادی رکھنے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں انسولین، ٹیٹنیس انجکشن، سانپ اور کتے کاٹے کی ویکسین نایا ب ہوگئیں شہریوں عدیل، نثار، اظہر و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ تبدیلی سرکار بھی سسٹم درست نہ کر سکی اخباروں اور ٹی وی چینلز پر صحت کی سہولیات دینے کے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن ہسپتال جاؤ تو ادویات نہیں ملتیں غریب شہری بازار سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ عرصہ دراز سے ہسپتال میں سانپ اور کتے کاٹے کی ویکسین نہیں مل رہی اب انسولین بھی غائب کردی گئی ہے جس کے باعث متعدد شہری موت کے منہ میں جاچکے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھی بہتات ہے اور آوارہ کتوں کے غول کے غول گلی محلوں میں دیکھے جاسکتے ہیں لیکن ان آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے ذمے داران افراد کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے شہریوں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔