لاہور ( سپیشل رپورٹر ) نواب ٹائون اور انویسٹی گیشن مسلم ٹائون پولیس نے ڈکیت و چور گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کر لیا ، بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکرلیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ،4 موٹر سائیکل 2 موبائل فون اور نقدی برآمدکرلیجبکہ انویسٹی گیشن پولیس مسلم ٹاوَن نے ڈکیت و موبائل چور گینگ گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ارسلان عرف شانی گینگ کے 2ملزمان اوراس کا ساتھی فراز احمد عرف فیضی شامل ہیں ، پولیس نے گرفتار ملزمان سے ہزاروں روپے نقدی،دیگرقیمتی اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔