لندن( نیٹ نیوز) برطانیہ میں کورونا وبا کے دوران نوکری سے محروم ہونے والے باہمت نوجوان نے عزم وحوصلے کی نئی مثال قائم کردی اور آج تقریباً روزانہ 12 ہزار پاؤنڈ(26 لاکھ پاکستانی روپے ) کما رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بین گلیور نامی نوجوان ایک سلون ورکر تھا لیکن وبا کے دوران اسے بھی اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ جس کے بعد بین گلیور نے ملازمت سے محرومی کے بعد اپنا آن لائن کاروبار شروع کیا اور آج وہ روزانہ کی بنیاد پر 12 ہزار پاؤنڈ کما رہا ہے ، بزنس کے آغاز سے اب تک وہ تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ منافع حاصل کرچکا ہے ۔