کراچی (کلچرل رپورٹر) ماڈل و اداکارہ مینا بلوچ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کو اپنا جنون بنایا ہوا ہے لیکن یہ جنون صرف معیاری کام تک ہی محدود ہے ، صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی ہوں اور اپنی محنت اور لگن سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنا چاہتی ہوں۔ ہر کامیابی کے پیچھے مشکلات تو ہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ہوں اپنی ہمت اور حوصلے سے شوبز انڈسٹری میں کام کررہی ہوں اور پُر امید ہوں کہ جلد اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔