تھائی لینڈ(ویب ڈیسک )تھائی لینڈ میں جنگلی حیات پر ویڈیو بنانے والے مشہور یوٹیوبر جوکو سائپاوٹ اکثر جنگلات میں سانپوں اور دیگر جانوروں کے پیچھے بھاگتے نظرآتے ہیں۔ اب انہوں نے ٹیرنٹیولا مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو بانس کے اندر چھپ کر رہتی ہے ۔ یہ مکڑی ایک نئی دریافت ہے اور اس سے قبل سائنسی لٹریچر میں اس کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ عام ٹیرنٹیولا کے برخلاف یہ بانسوں کے اندونی کھوکھلے حصہ میں ہی رہتی ہے اور اپنی خوراک کے وقت باہر نکل کر دوبارہ اپنے گھر چلی جاتی ہے ۔