زغرب (سپورٹس ڈیسک) ہالینڈ کے روبن ہاس اور ان کے آسٹرین جوڑی دار فلپ اوسولڈ نے کروشیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔کروشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں روبن ہاس اور فلپ اوسولڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرگن ملزر اور اولیور مراچ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-5، 6-7 اور 14-12 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔