ویت نام(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے تندور پر نصف سے ایک میٹر کی روٹیاں اور چپاتیاں مل جائیں گی لیکن ویت نام میں ایک میٹر تک کی ڈبل روٹیاں عام دستیاب ہیں۔سب سے پہلے ان ڈبل روٹیوں کو برائٹ سائیڈ نامی ویب سائٹ نے پوسٹ کیا اور اس کے بعد ویت نامی سلائس کے بڑے بڑے ٹکڑے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دکھائی دینے لگے ۔ کئی ماہرین نے ویت نام کی جہازی و جناتی ڈبل روٹیوں کو دنیا کے عجیب و غریب کھانوں کی فہرست میں بھی شمار کیا ہے۔