لاہور (کرائم رپورٹر/سپیشل ر پو ر ٹر،نمائندگان) شاد باغ لاہور میں سوتیلے بیٹے کی فائرنگ سے ماں قتل، فائرنگ سے قاتل کی 2سگی بہنیں بھی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک شدیدزخمی ہے ۔ذرائع کے مطابق قاتل حیدرعرف بھالو کی ماں کو 15سالہ قبل اس کے سوتیلے بھائی نے قتل کیاتھاجبکہ مقتول لڑکیوں کے نام جائیدادتھی ،جس کی بناپرتنازع تھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے زخمی لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ،تاہم قا تل حیدرعرف بھالو اورسجاول کو گر فتار نہیں کیا جا سکا ۔قا تل کے با پ کو بھی چند روز قبل اسکی دو بیو یو ں نے گو لی ما ر کر قتل کر د یا تھا ،دو نو ں بیو یا ں جیل میں بند کر دی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ بمبے جھگیاں چن شاہ قبرستان میں نامعلوم افراد نے 3خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو 40سالہ خاتون نائلہ اور اس کی سو تیلی بیٹیاں 10سالہ سعدیہ اور 12سالہ روبینہ خون میں لت پت مردہ حالت میں جبکہ 14سالہ انعم شدید زخمی حالت میں پڑی ہیں، جس پر پولیس نے انعم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔دوسری طرف حویلی کورنگا کے گاؤں14 ڈی میں بشیراحمد نے اپنے بھائی اقبال اور بھتیجے غلام عباس کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر بیوی آمنہ بی بی اور دوسالہ بیٹی منزہ بی بی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا،ملزمان نے وقوعے کوخودکشی کا رنگ دینے کیلئے آمنہ بی بی کی لاش کو گھر میں موجود درخت کے ساتھ لٹکا دیا اور مشہور کر دیا کہ آمنہ بی بی نے اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ کر خودکشی کی ہے ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے دوہرے قتل کااعتراف کرلیا۔ ادھر سیالکوٹ میں تھانہ بڈیانہ کی حدود میں واقع گاؤں جسوراں میں حسن نے اپنی قریبی رشتہ دار 18سالہ بینش رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم ایک سال سے بینش کے ساتھ شادی کا خواہاں تھا لیکن لڑکی کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا ۔دوسری طرف ساہیوال سرگودھا کے علاقے سلطان ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے غلام محمد کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکرغلام محمد کی جواں سالہ بیٹی شائستہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ بلقیس بی بی شدید زخمی ہوگئی جو ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سرگودھا دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش لگتا ہے ۔