اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) چیئرمین ،پاکستان یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن ، چودھری پرویز اقبال لوسرنے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔دوران ملاقات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانی، بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں،یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے ،میری خصوصی ہدایات پر، دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاک- ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔چیئرمین پاک- ای - یو، فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوسر نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران محدود وسائل کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کی معاونت کیلئے وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں کی کاوشوں کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز اقبال لوسر کی خدمات کو سراہا۔