کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں3پیسے کمی اورقیمت فروخت میں3پیسے اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 3پیسے کمی، قیمت فروخت میں3پیسے اضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.88روپے سے گھٹ کر 155.85 روپے اورقیمت فروخت 155.92 روپے سے بڑھ کر155.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت156.20روپے سے گھٹ 156.00 روپے ہوگئی۔