بیجنگ ( ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی پرایکشن لینا ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ اہلکار ایسا کام کرتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ چین کے ٹاؤن زیگونگ میں معذور شخص لکڑی کے سٹول پر بیٹھ کر سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران وہاں موجود ٹریفک کنٹرول کرتے پولیس اہلکار نے ساری ٹریفک رکوا دی اور خود معذور شخص کو سٹول سمیت گود میں اُٹھا کر سڑک پار کروا دی۔اس موقع پر کھڑے عینی شاہدین نے بتایا کہ ایسا واقعہ پہلی بار دیکھنے کو ملا اور ہر شخص نے ایک اہلکار کو داد دی ۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔